پشاور میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا، والد نے واپڈا کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار میں پیش آیا، 13 سالہ مبشر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کے والد نے واپڈا کیخلاف درخواست دے دی جس میں استدعا کی گئی کہ واپڈا حکام کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، پولیس نے والد کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست وصول کر لی اور کہا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی