i پاکستان

پشاور، بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 17افراد جاں بحق،23 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اےتازترین

April 30, 2024

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں اب تک 17افراد جاں بحق اور 23افراد زخمی ہوئے جب کہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی