الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کردیے۔ پشاور الیکشن ٹریبونل میں انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی۔ دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار دیا جائے تاکہ تمام فریقین کی حاضری یقینی بنائے جائے۔ عدالت نے پی کے 71 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی