پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کیخلاف کیس میں صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کیخلاف کیس کی سماعت جمعرات کو ہوئی،پشاورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہاکہ حکومت نے نوٹیفکیشن سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کی،ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی،پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جسٹس ارشد علی نے کہاکہ حکومت کا جواب آ جائے تو پھر اس کیس کو دیکھیں گے،عدالت نے سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی