i پاکستان

پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر وائرل پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دیدیاتازترین

July 18, 2023

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ کو جعلی قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق خٹک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں، وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی