i پاکستان

پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کارروائی19 ستمبر تک ملتویتازترین

August 20, 2024

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی سپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلی پنجاب، زارا الہی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت پرویز الہی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت بہت ناساز ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعلی کے وکیل نے کہا کہ زارا الہی پردہ نشین خاتون ہیں، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی، زارا الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی