لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کے چیک کے لیے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا گیا، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل پرویز الہی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کریں۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں بتایا گیا کہ پرویز الہی کا مکمل چیک اپ کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی