i پاکستان

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو اعلی عدلیہ میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے کیخلاف درخواستتازترین

May 22, 2023

لاہورہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو اعلی عدلیہ میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے کیخلاف درخواست پرحکومت پنجاب اوردیگر حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان کی درخواست پرسماعت کی ۔جس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے نگران حکومت کے احکامات کو چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی معاونت کرنے پرپراسیکیوٹر جنرل کو عدالتوں میں پیش ہونے اور کسی قانونی جوازکے بغیر انتظامی کام کرنے سے بھی روک دیا ۔وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ پراسیکیوٹرزکا کام عدلیہ کی معاونت ہے اورپراسیکیوٹرزکسی دباو کے بغیر حکومت کی غلط ہدایات پر نہ چلنے کے پابند ہیں ۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالتوں میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جاے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی