صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔صدر مملکت نے فتنة الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی