i پاکستان

پولیس تشدد اور جلا وگھیراو کیس،فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاریتازترین

April 06, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلاو گھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس پر تشدد، جلاو گھیرا وکے مقدمہ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چودھری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 13 اپریل کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی