انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکیل علی بخاری اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف این او سی کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد علی بخاری اور فیصل چودھری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی، ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی