i پاکستان

پولیس دیکھ کر چھپنے والا الیکشن ریلی کیلئے ٹھیک ہے، مریم اورنگزیبتازترین

March 07, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب ہے، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ بچا نہیں بلکہ عدلیہ سے بچا تحریک ہے، فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی