سال2025کے دوران پولیو کیخلاف بڑی کامیابی،گزشتہ تین ماہ میں ایک بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا،سال 2024میں 74 پولیوکیسزرپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کم ہوکرصرف 30 رہ گئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 2025 کے آخری دن پولیو کیسزکی موازنہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ستمبر کے بعدملک بھرمیں پولیوکاکوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان اور پنجاب میں تقریبا ایک سال سے پولیو کا کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہوا، 2025 میں اعلی معیارکی 6 انسداد پولیو مہم کاکامیابی سے انعقاد کیا گیا،ملک بھرمیں 98 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی گئی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیو کے خاتمے میں مضبوط حکومتی قیادت اورادارہ جاتی تعاون کلیدی کردار ادا کر رہاہے،فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اورسیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے کامیابیاں ملیں،کمیونٹی، مذہبی رہنماں اور میڈیا کی شمولیت سے پولیو پروگرام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی