i پاکستان

پولیو کے خلاف عالمی دن ،پاکستان میں وائرس کا ایک اور کیس رپورٹتازترین

October 24, 2024

دنیا بھر میں پولیو کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا جس سے رواں سال میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیو وائرس کا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔ پولیو کیس کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے سامنے آیا ہے اور کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔رواں سال کوہاٹ سے پولیو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔کوہاٹ سے پہلا پولیو وائرس کیس گذشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔ رواں سال کوہاٹ سے چار پولیو پازیٹیو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال سندھ 12، کے پی سے 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب ایک، اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی