i پاکستان

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات مسترد کردئیےتازترین

January 22, 2026

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری، قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے۔پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا ہیکہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم 64 فیصد کم ہوئے۔رپورٹ میں پولیس نے دعوی کیا کہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، 2024 میں ڈکیتی کے 792 اورسال 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار608 رہ گئے جس میں 62 فیصد کمی ہوئی جب کہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننیکے واقعات میں9754 سیکم ہوکر4628 رہ گئے، ان میں 53 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96ہوئے جس میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید اور 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہیں، گرفتاریوں، شفاف تفتیش اورقانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی