i پاکستان

پنجاب: نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144 نافذتازترین

June 13, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی، صوبہ بھر کے دریاں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کا نفاذ صوبہ بھر میں 23 جون تک رہے گا۔ ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا، پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی