i پاکستان

پنجاب نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کی اجازت, الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری جواب طلبتازترین

April 10, 2023

لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کوتقرروتبادلوں کااختیارات دینے کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا.لاہورہائیکورٹ میں نگران پنجاب حکومت کوتقرروتبادلوں کااختیارات دینے کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگرحکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایک ہی نوٹیفیکیشن سے تقروتبادلوں کا مکمل اختیاردے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،تقروتبادلوں کے لئیقانونی جوازہوناآئینی اورقانونی تقاضا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی