i پاکستان

پنجاب میں سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد بڑھا کر 10لاکھ کر دی گئیتازترین

September 10, 2022

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد میں اضافہ کر دیا،وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے صوبائی وزیر منیب سلطان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے،اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے، وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع رقم سے متاثرین کی آبادکاری بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی