i پاکستان

پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرک بس ڈپو بنانے کا فیصلہتازترین

September 24, 2024

پنجاب میں پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرک بس ڈپو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکٹرک بسوں کیلئے گرین ڈپو بنایا جائے گا، بس ڈپو میں گرین انرجی کو ترجیح دیتے ہوئے مکمل طور پر سولرائزیشن کی جائیگی، بس ڈپو میں سولرائزیشن سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو گی۔ گرین ڈپو میں الیکٹرک بسوں کیلئے جدید ترین چارجنگ انفراسٹرکچر مہیا کیا جائیگا، گرین بس ڈپو 27 کنال پر مشتمل ہو گا جبکہ اس میں بیک وقت 64 بسیں کھڑی اور چارج ہو سکیں گی، ڈپو میں بسوں کیلئے واشنگ بے اور سروس کیلئے بھی جگہ وقف کی گئی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں لاہور میں جلد 27 الیکٹرک بسیں چلانے جا رہے ہیں، ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبہ سموگ کے تدارک میں معاون ثابت ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی