پنجاب میں ریسکیو اہلکاروں ننھے کتوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلابی صورتحال ہے جس کے وجہ سے متعدد گاں بھی پانی میں ڈوب گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پاک فوج، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کا عملہ سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں جو لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔ا س دوران سوشل میڈیا پر ریسکیو کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس کی سوشل میڈیا صارفین تعریف کررہے ہیں۔یہ ویڈیو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی ہے جو سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے کتے کے ننھے بچوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی