پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز ، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی او و سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کیاگیا۔ راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو امن و امان ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی