پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزار طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز اور 131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو اسکالرشپ دیا جائے گا، ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی اسکالر شپ دیا جائے گا۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے، ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالو ں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کاآغازاہم سنگ میل ہے، ہونہار اسکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام اعلی تعلیم کیلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا، نوجوانوں کواعلی تعلیم اور بہترین روزگارفراہم کرنا چاہتے ہیں، ہونہار اسکالرشپ نوجوانوں کے اعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی