i پاکستان

پنجاب میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ ،مزید131کیسز رپورٹتازترین

October 02, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 720 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1965 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 109، لاہور سے 8اور قصور سے2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد اور اٹک سے3،3کیس رپورٹ ہوئے، جہلم، گوجرانوالہ، چکوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی