پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست شہری کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی اور درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی