پنجاب کے شہر ٹیکسلا تھانے کی حدود میں ڈھوک سادو کے علاقے میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے پر ایک شخص نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دو بچوں کا باپ ملک طاہر گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے کی وجہ سے پریشان تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بل کی ادائیگی نہ کرنے پر ملک طاہر کی بھائیوں کے ساتھ بحث ہوگئی جس سے معاملات مزید سنگین ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کو طاہر نے خود کو ایک کمرے میں بند کر کے اپنی جان لے لی، بعد ازاں پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی