پنجاب میں ڈاکٹروں کے پوسٹ گریجوایشن پروگرام غیررجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سینکڑوں پروگرام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظورشدہ نہیں ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ ایف سی پی ایس، ایم ڈی ایم ایس پروگرامزغیررجسٹرڈ میں شامل ہیں،لاہور کے تیرہ سرکاری اسپتالوں میں بھی غیررجسٹرڈ پروگرامزکا انکشاف ہوا ہے۔جناح اسپتال کے بتیس،سروسزاسپتال کے اکتیس،میواسپتال کے تین، پی آئی سی کے پانچ جبکہ چلڈرن اسپتال کے چارپروگرام غیررجسٹرڈ نکلے ہیں۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ کے چوبیس،الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے سترہ پروگرامز کی تاحال منظوری نہیں ہوئی،بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے چوبیس،ڈی ایچ کیو ساہیوال کے چونتیس پروگرامزغیررجسٹرڈ نکلے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے چالیس،علامہ اقبال اسپتال ڈی جی خان کے بتیس پروگرام بھی تاحال منظورنہیں کئے گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پروگرامزکی منظوری کے لیے پی ایم ڈی سی میں رابطہ جاری ہے،جلد پوسٹ گریجوایشن پروگرامزکی منظوری ہوجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی