پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئی ہیں۔اتھارٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی