i پاکستان

پنجاب میں 21 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیاتازترین

May 17, 2024

پراوونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق(آج) 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہا الدین ، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور ،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی و بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطا 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی