وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلا کے لئے بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔خواتین وکلا نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی یہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین وکلا کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خواتین وکلا کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی