i پاکستان

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقررتازترین

May 12, 2023

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس 15مئی کو سماعت کے لیے مقررکرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 15مئی کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی