i پاکستان

پنجاب کے سرکاری محکموں میں اضافی آسامیوں کے خاتے کیلئے رائٹ سائزنگ کمیٹی قائم،نوٹیفیکیشن جاریتازترین

January 09, 2026

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں اضافی آسامیوں کے خاتمے کیلئے رائٹ سائزنگ کمیٹی قائم کر دی۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رائٹ سائزنگ کمیٹی مختلف محکموں میں غیر ضروری اور زائد آسامیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی روز مرہ کام کا بوجھ کم ہونے والی پوسٹوں کی نشاندہی کرے گی۔غیر ضروری آسامیوں کے خاتمے، انضمام یا منتقلی کی سفارشات دی جائیں گی، کمیٹی محکموں میں نظام اور طریقہ کار بہتر بنانے کی تجاویز بھی دے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور رائٹ سائزنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کر دیئے گئے۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے ذریعے سرکاری اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی