i پاکستان

پنجاب، کے پی کے نگران وزرائے اعلی کو ہٹانے کیلئے درخواست دائرتازترین

April 26, 2023

تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران وزرائے اعلی کو فوری کام سے روکنے اور ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،سپریم کورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی اور سابق وزیراعلی کے پی محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلی کو فوری ہٹایا جائے،درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلی کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی