i پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاتازترین

October 02, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست شہری نجی اللہ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہیکہ آئین پاکستان ہر شہری کو احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے۔دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا مقصد صرف پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی