i پاکستان

پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں ایم آر آئی سروسز کا اجرا،شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز کا جلد آغاز ہوگاتازترین

January 07, 2025

پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں آئوٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آئوٹ سورس ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے ہیں، دونوں اضلاع میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز پر 39 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کردی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئوٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہوگی جس کی بدولت پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی