i پاکستان

پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتازترین

May 24, 2024

پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پنجاب کی 9 خصوصی عدالتوں میں ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 5 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر کیا گیا ہے، 2 اینٹی کرپشن اور ایک، ایک جج کی تقرری سروس ٹریبونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی