پنجاب حکومت نے9 افسران کو سینئر مینجمنٹ کورس پربھجوانے سے معذرت کرلی۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی پیرافورس کیپٹن (ر) فرخ عاطف خان کوکورس پربھجوانے سیانکارکردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرخانیوال ملیحہ رشید ، ڈی جی پھاٹاسکندرذیشان ، ڈی جی ایل ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد طاہر فاروق، ڈی سی اٹک راآصف رضا کے علاوہ سی ای او کیٹل مینجمنٹ کمپنی بلال ہاشم ، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی، ڈی سی بہاولپور سید حسن رضا کو بھی کورس پر بھجوانے سے انکار کیا گیا۔ ماریہ طارق کو ہائر ایجوکشن کے باعث برطانیہ ہونے پر کورس پربھجوانے سے معذرت کرلی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی