i پاکستان

پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا،عظمی بخاریتازترین

May 04, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 72 مریضوں نے الٹراسانڈ اور ایکسرے بھی کروائے، فیلڈ ہسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہوگئے ہیں۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلی پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی