i پاکستان

پنجاب بھر کے کالجز کھل گئے،تعلیمی سرگرمیاں بحالتازترین

January 12, 2026

پنجاب کے کالجز پیر کے روز کھل گئے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔گزشتہ رات محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کی گئی تھی جس میں ترجمان محکمہ ہائیرایجوکیشن کاکہناتھاکہ پنجاب کے کالجز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ صرف سکولز میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق کالجز اور جامعات پر چھٹیوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگااور کالجز12جنوری سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شدیدسردی کے باعث پنجاب کے سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئی ہیں ۔ فیصلہ موسم کی شدت، طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی