سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں رانا مشہود سمیت 10 لیگی ایم پی ایز کی عبوری ضمانتیں کنفرمکرنے کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے ضمانتوں پر سماعت کی، رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر، اویس لغاری سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے، پولیس نے مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمے میں نامزد کیا ہنگامہ آرائی کیس سے کوئی تعلق نہیں پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے، تفتیش مکمل کرنے کے لئے گرفتاری درکار ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں اور ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی