پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3دہشت گردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی ۔ ناکا بندی اسی مقام پر قائم کی گئی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا ،پولیس کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9دستی بم کلاشنکوف میگزین مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی