i پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے' پاکستان مسلم لیگتازترین

May 02, 2024

پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرے ، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کے فوری بعد تو ہر طرح کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن کم ہونے کی صورت میں تاجرقیمتوں میں ردو بدل نہیں کرتے ۔ اپنے بیان میں ندیم پہلوان نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے موثر میکنزم لائے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف مل سکے ، مارکیٹوں ، بازاروں اور گلی محلوں میں گراں فروشی روکنے کے لئے پیٹرولنگ کا موثر نظام لایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی ، وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی