وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کامطالبہ کردیا۔ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کوبھی ملناچاہیے اورکرایوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی