i پاکستان

پیپلزپارٹی کا مردم شماری سے کوئی تعلق نہیں، اس نے جوگنتی پوری کرنی تھی وہ پہلے ہی کرلی،فاروق ستارتازترین

March 02, 2023

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مردم شماری سے کوئی تعلق نہیں، پیپلزپارٹی نے جوگنتی پوری کرنی تھی وہ پہلے ہی کرلی۔جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ یکم مارچ سے مردم شماری کے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ عوام کو مردم شماری کے حوالے سے آگاہی دیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کا مردم شماری سے کوئی تعلق نہیں، پیپلزپارٹی نے جوگنتی پوری کرنی تھی وہ پہلے ہی کرلی ، لوگوں گھروں میں رہنے والے افراد کو گنا جائے گا ، کراچی کی آدھی سے زیادہ آبادی کو لاپتہ کردیا جاتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی