پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج 5جولائی (جمعہ کو) یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی ضلعی،ڈویژنل اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گااس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹائو ن میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آج سے 47برس قبل 5جولائی 1977 کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا اقتدار ختم کر دیا تھا جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی