i پاکستان

پینشن کی بحالی اور بقایا واجبات کی ادائیگی کیلئے سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خطتازترین

December 19, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بند کی جانے والی پینشن بحال اور بقایا واجبات ادا کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے خط میں پی سی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سال سے بند پینشن کی بحالی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے غلط پالیسیوں کی تنقید پر 2017 سے پینشن بند کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عدالتی چارہ جوئی کے لیے کیس کیا توپی سی بی نے آٹ آف کورٹ معاملہ نمٹانے کی استدعا کی مگر کرکٹ بورڈ کے نمائندے کی ملاقات کے باوجود معاملہ لٹکایا جا رہا ہے۔سرفراز نواز نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری پینشن بحال اور بقایا واجبات دیے جائیں۔ سابق فاسٹ بولر ان دنوں علیل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی