پیکا کے تحت درج کیس میں پی ٹی آئی رہنما روف حسن کی ضمانت منظوری کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے اور ثبوت درکار ہیں۔ پیکا عدالت کا کہنا ہے کہ روف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے،پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کیس میں شریک ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، روف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت بھی منظور کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی