i پاکستان

پیکا ایکٹ مقدمات،رئوف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظتازترین

August 01, 2024

پیکا ایکٹ عدالت نے روف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رئوف حسن سمیت دیگر 9ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی،ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ، سردار مصروف عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ احمد وقاص کے انکشاف پر ایف آئی آر ہوئی، سارا کیس انکشاف پر ہے،3خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9افراد کی ضمانت کی درخواست عدالت کے سامنے ہے،9ملزمان تنخواہ پر کام کرتے ہیں،ملزمان کا روف حسن سے کوئی تعلق نہیں،کوئی چوکیدار، کوئی مالی تو کوئی نائب قاصد ہے،یہ لوگ ملازمت کرتے ہیں، اتنے دن سے جیل کاٹ رہے ہیں،روف حسن ودیگر پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں،روف حسن کی عمر 76سال اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،روف حسن کی جان کو کچھ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے۔روف حسن کو فی الحال چھوڑیںِ آٹھ نوکری پیشہ افراد نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا؟ریاست کیا ہے؟ قانون اور آئین کے مطابق ریاست عوام ہے،بات چلتے چلتے ملک کی سالمیت سے سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے،پیکا ایکٹ عدالت نے روف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی