i پاکستان

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوامحمود جان پر فائرنگ ، محفوظ رہےتازترین

December 23, 2022

شگئی کے علاقے میں ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی ہے ، تاہم ڈپٹی سپیکر حملے میں محفوظ رہے ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی سپیکر پشاور کے علاقے شگئی میں موجود تھے جہاں کمپائونڈ میں پروگرام جاری تھا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوگئی ، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کاکہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی