الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا دن تبدیل کردیا گیا ہے،نئے شیڈول کے مطابق پولنگ 4 فروری بروز بدھ ہو گی۔ اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں پولنگ کا دن 8 فروری بروز اتوار مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی