ڈپٹی وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکے بڑے بھائی خضرحیات ڈارکی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس مرکزی آفس میں منعقدہوا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،محمد عاصم ملک،خالد محمود،چوہدری شہزاداختر،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،شفیع اللہ خان،صفدرعباسی،سلیم بھٹی،اسراربٹ،چوہدری منیر،چوہدری انور،زاہدحسین بھٹی،امیرشاہ کاظمی،راجہ غلام مرتضیٰ،طارق آفریدی،عارف خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی